• Home
  • Blog
  • بھارت: لڑکی پسند کی شادی کیلئے ٹاور پر چڑھ گئی، آن لائن نکاح کرانے پر نیچے اترآئی
Image

بھارت: لڑکی پسند کی شادی کیلئے ٹاور پر چڑھ گئی، آن لائن نکاح کرانے پر نیچے اترآئی

بھارت میں ایک لڑکی محبوب سے شادی کیلئے 100 فٹ اونچے ٹاور پر چڑھ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں 19 سالہ لڑکی صاحبہ عرف مہک اپنے 21 سالہ محبوب  نورالدین سے شادی کرنے کی خواہش مند تھی۔

شادی کیلئے بضد  مہک نے اپنی والدہ سے بحث کی اور پھر غصے میں  تقریباً 100 فٹ اونچے موبائل ٹاور پر چڑھ گئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا شادی کرنا چاہتا تھا لیکن دونوں خاندانوں نے اس رشتے کی مخالفت کی تھی، جب یہ صورتحال پیش آئی تو نورالدین دوسرے شہر ممبئی میں کام کررہا تھا۔
پولیس کے مطابق مہک تقریباً 4 گھنٹے تک ٹاور پرچڑھی رہی، اس دوران رشتے داروں، علاقہ مکینوں اور پولیس نے نیچے اترنے پر آمادہ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن  اس نے دھمکی دی کہ اگر اس کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو وہ چھلانگ لگا دے گی۔

کشیدہ صورتحال پر نورالدین سے رابطہ کرنے اور خاندانوں کے درمیان تنازع کو حل کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن فیملیز کی جانب سے رضامندی ظاہر نہ کرنے پر ایک مقامی مسلمان عالم نے ویڈیو کال کے ذریعے جوڑے کا نکاح پڑھوادیا جس میں نورالدین ممبئی سے آن لائن شریک ہوا اور پھر مہک پولیس کی مدد سے ٹاور سے نیچے اتر آئی۔

متعلقہ خبریں۔

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top