• Home
  • Blog
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈاکٹرز سے ہفتے میں 102 گھنٹے تک کام لینا غیر انسانی ہے
Image

اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈاکٹرز سے ہفتے میں 102 گھنٹے تک کام لینا غیر انسانی ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ڈاکٹرز سے ہفتے میں 102 گھنٹے تک کام لینے کو غیر انسانی قرار دے دیا۔

 کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں طویل ڈیوٹی اوقات کے ڈاکٹروں کی چوکسی اور کارکردگی پر اثرات کی نشاندہی کی گئی۔

عدالت نے معاملہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل( پی ایم ڈی سی) کے سپرد کرتے ہوئے کونسل کو جائزہ لینے اور اپنی سفارشات حکومت کو بھجوانے کی ہدایت جاری کی۔

اس حوالے سے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ ڈاکٹرز سے ہفتے میں 102 گھنٹے تک کام لینا غیر انسانی ہے، اس معاملے پر متعلقہ ریگولیٹری اور حکومتی اداروں کو غور کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top