• Home
  • Blog
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی: پاکستان کے تمام مسائل کا حل تعلیمی نظام کی بہتری میں ہے
Image

اسپیکر پنجاب اسمبلی: پاکستان کے تمام مسائل کا حل تعلیمی نظام کی بہتری میں ہے

اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ پاکستان کی تمام مشکلات کا حل تعلیمی نظام میں ہے، اگر تعلیم کا نظام ٹھیک ہوجائے تو پاکستان کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

قصور کے علاقے کھڈیاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ کھڈیاں کو  یونیورسٹی ٹاؤن بنانےکی خواہش ہے، چاہتے ہیں ہر نوجوان باشعور اور باعمل ہو،کوئی بچہ اسکول سے باہر نہیں رہنے دیں گے۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر نوجوان پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے، کیا ہم افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی برداشت کرسکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کی حکومتوں کا نتیجہ کیا نکلا؟ حق حکمرانی عوام کا ہے، منتخب نمائندے عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے تو جواب دہ بھی ہوں گے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top