• Home
  • Blog
  • امریکا نے سعودی عرب کو جدید اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی
Image

امریکا نے سعودی عرب کو جدید اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو پانچ ارب ڈالرز مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ Joint Direct Attack Munitions-Extend Range سعودی عرب کو بیچنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ بنیادی ٹھیکہ بوئنگ کو ملا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو ساڑھے سات سو ملین ڈالر مالیت کے اے جی ٹی پندرہ سو انجنز فروخت کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کا ٹھیکہ Honeywell کو ملے گا۔ ان انجنز لڑاکا ٹینکوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق اس فروخت سے سعودیہ کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوجائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی عوام کے نام اہم پیغام جاری کر دیا

علاوہ ازیں امریکی کے محکمہ خارجہ نے عمان کو ایف سولہ طیاروں سے متعلق ایک سو اٹھاسی ملین ڈالرز کی سروسز اور عراق کو ڈیڑھ سو ملین ڈالرز مالیت کے Bell 412EPX ہیلی کاپٹرز بیچنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top