• Home
  • Blog
  • ایران جنگ کے باعث گولہ بارود کی کمی کا سامنا، امریکی محکمہ دفاع کی کانگریس کو رپورٹ
Image

ایران جنگ کے باعث گولہ بارود کی کمی کا سامنا، امریکی محکمہ دفاع کی کانگریس کو رپورٹ

امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل نے کانگریس کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث گولہ بارود کی کمی کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے 30 جون کے دوران آپریشن ایپک فیوری پر مجموعی طور پر 92 کھرب 55 ارب روپے(33.4 ارب ڈالر) خرچ ہوئے جن میں سے 61 کھرب 79 ارب روپے (22.3چارب ڈالر) صرف گولہ بارود پر صرف کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بڑے پیمانے پر استعمال نے اسٹریٹجک ذخائر میں کمی پیدا کردی ہے اور گولہ بارود کی دوبارہ فراہمی کے لیے صنعتی نظام میں رکاوٹیں بھی سامنے آئی ہیں۔
جنگ کے دوران امریکی فوج کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا جس میں چار ایف-15 طیارے تباہ، ایک ایف-35 طیارے اور 7 کے سی-135 ٹینکر طیاروں کو نقصان جب کہ 30 تک ایم کیو-9 ریپر ڈرونز تباہ ہوئے۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خدشے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس درمیانے اور اعلیٰ درجے کے گولہ بارود کی تقریباً لامحدود مقدار موجود ہے اور ملک کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

تاہم سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ماہر مارک کینشین نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کے لیے تو اسلحہ کافی ہوسکتا ہے لیکن اگر چین کے ساتھ جنگ ہوئی تو امریکا صرف ایک ماہ تک ہی مناسب سپلائی برقرار رکھ سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق دفاعی حکام پہلے اس کمی کی تردید کرتے رہے تاہم وزیر دفاع نے اسلحہ ساز صنعت پر پیداوار بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا ہےجب کہ ایک بڑی دفاعی کمپنی کے عہدیدار نے اس صورتحال کو کنٹرولڈ افراتفری قرار دیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top