• Home
  • Blog
  • ایسا انوکھا خاندان جس کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے
Image

ایسا انوکھا خاندان جس کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے

کیا آپ نے کوئی ایسا خاندان دیکھا ہے جس کی کئی نسلوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہو؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر امریکا میں واقعی ایسا ایک خاندان موجود ہے جس کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والےفریڈ ہارلو اور ان کے خاندان کا نام عالمی ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے۔

ایک ہی خاندان کی متعدد نسلوں کے ایک ہی تاریخ پر پیدائش کا ریکارڈ اب گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ ہے۔

فریڈ ہارلو کی پیدائش 14 ستمبر 1972 کو ہوئی تھی جو کہ ان کے نانا اور والدہ کی تاریخ پیدائش بھی ہے۔

ان کے نانا ویبر 14 ستمبر 1907 جبکہ والدہ ایڈی 14 ستمبر 1949 کو پیدا ہوئی تھیں۔

فریڈ ہارلو کی بیٹی ایما بیل اور ان کے نواسے کی تاریخ پیدائش بھی 14 ستمبر ہے، البتہ ایما بیل کی پیدائش کا سال 1997 جبکہ آرتھر کا 2025 ہے۔

فریڈ ہارلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ایک تحفہ ہے، یہ واقعی ایک بہت منفرد تحفہ ہے، ہم ہمیشہ سوچتے تھے کہ یہ بہت عجیب ہے مگر ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ کسی قسم کا ریکارڈ ہے’۔

ایما بیل نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کا آفیشل سرٹیفکیٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 4 خاندانوں تک محدود تھا مگر آرتھر کی پیدائش کے بعد فریڈ ہارلو کا خاندان آگے نکل گیا۔

ایما بیل نے بتایا کہ ‘میں اپنی دادی کی یہ بات سنتے ہوئے بڑی ہوئی تھی کہ میرے بیٹے کی پیدائش 14 ستمبر کو ہوگی، تو میں اس کی پابند اور پرعزم تھی کہ بیٹے کی پیدائش اسی تاریخ پر ہو’۔

آرتھر کی دنیا میں آمد درست وقت پر ہوئی اور ایما بیل کے مطابق ان کی دادی اگر زندہ ہوتی تو ضرور بہت زیادہ پرجوش ہو جاتیں۔

اس خاندان کے مطابق ایک اور پہلو اس تاریخ کو مزید خاص بنا دیتا ہے۔

ایما بیل نے بتایا کہ ‘اس کا آغاز ویبر سے ہوا، تو پہلے لڑکا، پھر لڑکی، پھر لڑکا، لڑکی اور اب لڑکا، یہ سلسلہ ترتیب سے چل رہا ہے’۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top