• Home
  • Blog
  • ایشا رکھی نے بادشاہ سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
Image

ایشا رکھی نے بادشاہ سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بھارت کی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے ریپرو گلوکار بادشاہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ اور ایشا رکھی نے رواں ہفتے پیر کی رات کو اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔

تاہم ایشا رکھی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اسٹوری شیئر کی جس کے بعد دونوں کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر شروع ہوگئیں۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ  میری شادی کے بارے میں بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں، سامنے آنے والی خبروں کو سننا اور پڑھنا حیران کن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں میڈیا سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میری شادی یا علیحدگی کے بارے میں کوئی افواہ نہ پھیلائیں اور میں عوام سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ کسی بھی ایسی بات پر یقین نہ کریں جو وہ پڑھتے یا سنتے ہیں، جب تک کہ وہ معلومات براہِ راست مجھ سے یا میرے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے نہ آئی ہوں۔

واضح رہے کہ بادشاہ نے اس سے قبل جاسمین مسیح سے شادی کی تھی اور 2020 میں دونوں کے درمیان طلاق مکمل ہوگئی تھی، ان کی ایک بیٹی ہے جو جنوری 2017 میں پیدا ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top