• Home
  • Blog
  • ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات نچلی سطح تک پہنچ چکے ہیں، مصطفیٰ کمال کا اعتراف
Image

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات نچلی سطح تک پہنچ چکے ہیں، مصطفیٰ کمال کا اعتراف

کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے اندر اختلافات ہیں اور  ان اختلافات کو پارٹی الیکشن کے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر بالکل اختلافات ہیں، جو نیچے تک سرائیت کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مضبوط صرف پارٹی الیکشن سے ہوگی جو اکتوبر میں ہے، اختلافات دور کرنے کی بہت کوشش کی، ہو سکتا ہےکہ کوئی کمی رہ گئی ہو، پارٹی الیکشن کے بغیر ان اختلافات کو ختم نہیں کیا جاسکتا، الیکشن میں کارکنان جس کوکامیاب اور ناکام کریں سب کو قبول کرنا ہوگا۔
مصطفٰی کمال نے پیپلز پارٹی کو جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کو ایم کیو ایم سے متعلق فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے،  سندھ حکومت کے معاملے پر ایم کیو ایم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، پیپلزپارٹی کی خراب حکمرانی پر کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق مقامی حکومتوں کو اختیارات ملنے سے ایم کیو ایم کو کیا فائدہ ہوتا؟ مجوزہ آئینی ترمیم مان لیتے تو آج گلی کوچوں میں اختیارات اور وسائل ہوتے، 28ویں ترمیم میں ہماری فتح یا ناکامی نہیں ہوگی بلکہ ملک کی فتح اورناکامی ہوگی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top