• Home
  • Blog
  • ایک اوپن اے آئی ماڈل نے آسٹریلیا کے ایک حکومتی نظام کو ہیک کرلیا
Image

ایک اوپن اے آئی ماڈل نے آسٹریلیا کے ایک حکومتی نظام کو ہیک کرلیا

اوپن اے آئی کے ایک ایجنٹ نے آسٹریلیا کے حکومتی ہیلتھ کیئر سسٹم کو ہیک کرکے اہم فصیلات تک رسائی حاصل کی جبکہ سرور میں فائلز کو بھی تحریر کیا۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اوپن اے آئی ایجنٹ کی اس ہیکنگ کے بارے میں بتایا۔

اوپن اے آئی کے محققین ایک اندرونی اے آئی ماڈل کی جانچ عوامی طبی سہولیات کے اخراجات کے لیے کر رہے تھے اور اس مقصد کے لیے اے آئی ایجنٹ کو انٹرنیٹ تک رسائی دی گئی۔

مگر اے آئی ایجنٹ کو جب بلاک کا سامنا ہوا تو اس نے یہ جواب قبول نہیں کیا اور ان رکاوٹوں کو توڑ کر تفصیلات کو حاصل کیا۔

آسٹریلیا کے میڈی کیئر اسٹیٹسٹکس رپورٹنگ پورٹل کو 18 جون کو ہیک کرکے عوامی اور خفیہ فائلز تک رسائی حاصل کی۔

اس مقصد کے لیے اے آئی ایجنٹ نے حکومتی سرور پر بھی اپنی ہدایات کا اضافہ کیا۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ‘یہ صورتحال قابل قبول نہیں، میرے خیال میں اوپن اے آئی کو بہتر پروٹوکولز کو اپنانے کی ضرورت ہے اور انہیں خطرات سے آگاہ کرنا چاہیے’۔

اوپن اے آئی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان کے اے آئی ماڈلز نے آسٹریلیا کے بارے میں سوالات کے جوابات سرچ کرتے ہوئے ایسے اقدامات کیے جو ہمارا مقصد نہیں تھے۔

ترجمان کے مطابق اے آئی ماڈلز نے طبی اعداد و شمار اور اندرونی فائلز کے نام تک رسائی حاصل کی۔

خوش قسمتی سے ایسے شواہد سامنے نہیں آئے جن سے علم ہوتا ہے کہ کسی فرد کا ڈیٹا متاثر ہوا یا ذاتی طبی تفصیلات تک رسائی حاصل کی گئی۔

مگر حکام کے مطابق ایک خودکار اے آئی ایجنٹ کی جانب سے ایک حکومتی سسٹم کی ہیکنگ کافی تشویشناک ہے۔

انتھونی البانیز نے کہا کہ ‘میں نے اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین سے بات کرتے ہوئے اس واقعے پر خدشات کا اظہار کیا ہے’۔

انہوں نے اوپن اے آئی کی جانب سے تاخیر سے آگاہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

اوپن اے آئی کا دعویٰ ہے کہ اسے خود اس کا علم اگست میں ہوا، مگر اس نے 10 ستمبر تک انتظار کرنے کے بعد آسٹریلیا کی حکومت کو الرٹ کیا۔

اس وقت بھی کمپنی نے بس ایک ای میل پبلک سروسز آسٹریلیا کو بھیجی اور وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس طریقہ کار کو ناقابل قبول اور مایوس کن قرار دیا۔

یہ پہلی بار ہے جب کسی اے آئی ماڈل کی جانب سے کسی حکومتی سسٹم کو ہیک کیا گیا مگر اس سے قبل بھی اے آئی ماڈلز مختلف کمپنیوں کے سرورز ٹیسٹنگ کے دوران ہیک کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top