پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی غیر موجودگی کے باوجود ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم متوازن اور جارحانہ ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کے لیے ایشین گیمز میں قیادت کا تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے، مستقبل کی کپتانی کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی چیئرمین کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایشنز گیمز کے لیے موجودہ اسکواڈ کا انتخاب اولمپک قوانین کے تحت 5 ماہ قبل طے کردہ 30 کھلاڑیوں کی فہرست سے ہی کیا گیا ہے اور بابر اعظم، شاہین آفریدی کی غیر موجودگی کے باوجود یہ ایک متوازن اور جارحانہ انداز کی ٹیم ہے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ ایشین گیمز کا پلیٹ فارم نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔














