• Home
  • Blog
  • بلاول کی شادی سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی
Image

بلاول کی شادی سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی

کراچی (30 اگست 2026): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔

مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی طے ہوگئی، لڑکی کا تعلق آسٹریا کے قریب ایک یورپی ملک سے ہے۔

خبروں کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت اسی یورپی ملک کے دورے پر ہیں جس کا مقصد شادی کی تیاریوں کا جائزہ لینا بھی ہے۔

تاہم، اب میئر کراچی نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔ مترضیٰ وہاب نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی منگنی یا شادی سے متعلق خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ 2023 میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری شادی سے متعلق سوال پر غصے میں آگئے تھے۔

صحافی نے سوال کیا کہ شادی کب کر رہے ہیں؟ اس پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے جواب دیا کہ شادی میں نے کرنی ہے یا آپ نے؟ آپ کو کیا پریشانی ہے؟ آپ کی نظر میں کوئی لڑکی ہے جو آپ شادی کا پوچھ رہے ہیں؟

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top