• Home
  • Blog
  • عالمی تنازعات اور بحرانوں کے باعث چین کا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو مزید اہم ہو گیا، فلسطینی وزیر خارجہ
Image

عالمی تنازعات اور بحرانوں کے باعث چین کا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو مزید اہم ہو گیا، فلسطینی وزیر خارجہ

رملہ (شنہوا نیوز ایجنسی): فلسطین کی وزیر خارجہ وارسن آغابیکیان شاہین نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور بحرانوں کے تناظر میں مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے، جبکہ یہ عالمی تعاون کے فروغ اور ترقی پذیر ممالک کی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

شنہوا نیوز ایجنسی کو ایک حالیہ انٹرویو میں فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ غربت، غذائی عدم تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور مسلح تنازعات جیسے عالمی مسائل میں اضافے کے باعث ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کا یہ اقدام بالخصوص مشرق وسطیٰ جیسے تنازعات سے متاثرہ خطوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے، جہاں طویل عرصے سے جاری کشیدگی اور بار بار جنم لینے والے بحران ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

وارسن آغابیکیان شاہین کے مطابق عالمی سطح پر ترقی پر توجہ مرکوز کرنے سے یہ پیغام ملتا ہے کہ بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے عوام پر سرمایہ کاری اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے ترقی کا مطلب مشکل سیاسی، اقتصادی اور انسانی حالات کے باوجود ثابت قدمی برقرار رکھنا اور اپنی سرزمین پر آباد رہنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں چین کے کردار کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے ستمبر 2021 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس سے خطاب کے دوران گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو پیش کیا تھا۔ اس اقدام کے تحت اب تک 23 ارب ڈالر سے زائد کے مالی وسائل متحرک کیے جا چکے ہیں، جبکہ عالمی ترقی کے فروغ کے لیے 2 ہزار سے زیادہ تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

اسی طرح عالمی ترقی اور جنوب جنوب تعاون فنڈ کے تحت 70 سے زائد ممالک میں مختلف منصوبوں کے ذریعے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس سے 4 کروڑ سے زیادہ افراد مستفید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ تہران: ایران نے ایک اور امریکی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرون حملے ناکام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرون حملے ناکام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریاض: سعودی عرب…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

امریکی فوجی اڈے کہیں بھی منتقل کرلیں، ایرانی افواج کی پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے، علی عبداللہی

امریکی فوجی اڈے کہیں بھی منتقل کرلیں، ایرانی افواج کی پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے، علی عبداللہی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top