بنکاک میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
سیلاب کی وجہ سے گھروں اور علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس کے سبب ٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا جب کہ سیلابی صورتحال کے باعث متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
تھائی لینڈ کے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہےکہ ملک کے بیشتر حصوں میں اتوار تک شدید بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، اس کی وجہ وسطی خطے میں کم دباؤ کا ایک طاقتور نظام اور جنوب مغربی مون سون کی ہواؤں میں شدت آنا ہے۔
حکام کے مطابق بنکاک کی بڑی نہروں میں بارش کی وجہ سے پانی کی سطح 20 سینٹی میٹر سے تجاوز کرگئی جب کہ ملک بھر کے 21 صوبوں میں 84 ہزار سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔














