• Home
  • Blog
  • خاتون یوٹیوبر کو دولت کی نمائش مہنگی پڑگئی، چور گھر سے 81 تولے سونا اور لاکھوں روپے لے اڑے
Image

خاتون یوٹیوبر کو دولت کی نمائش مہنگی پڑگئی، چور گھر سے 81 تولے سونا اور لاکھوں روپے لے اڑے

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش ایک سنگین سکیورٹی خطرے میں بدل گئی جہاں بھارت کی معروف یوٹیوبر مدھومیتا کے گھر سے تقریباً ایک  کروڑ روپے مالیت کے سونے اور  ہیرے کے زیورات سمیت نقدی چوری کرلی گئی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق واردات ضلع کنیاکماری کے علاقے ناگرکوئل کے وی آئی پی گارڈن میں پیش آئی جہاں معروف یوٹیوبر مدھومیتا اپنے شوہر ونود کمار اور ایک بچے کے ساتھ رہائش پذیر ہیں،  ونود کمار پیشے کے اعتبار سے الائچی کے تاجر ہیں۔

ابتدائی تحقیقات  سے پتا چلتا ہے کہ واردات میں ملزمان نے متاثرہ خاتون کی اپنی ویڈیوز اور آن لائن سرگرمیوں سے حاصل معلومات کو استعمال کرتے ہوئے منصوبہ بندی کی، چوروں نے یوٹیوبر کے سوشل میڈیا پر’ میں کہاں رہتی ہوں‘  جیسے  سوالات کے جوابات سے لوکیشن حاصل کی۔
 رپورٹ کے مطابق متاثرہ جوڑا  جیولری اور کیش کے ہمراہ ویڈیو ز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق واردات کے روز مدھومیتا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کپڑوں کی خریداری کے لیے گھر سے باہر گئی تھیں، اس دوران نامعلوم چوروں نے گھر کے پچھلے دروازے کو کاٹ کر اندر داخل ہونے کا راستہ بنایا،   واردات کے دوران چور   یوٹیوبر کے گھر سے  81 تولہ سونا اور لاکھوں روپے  لے کر فرار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں۔

چوتھے جائزہ مذاکرات: آئی ایم ایف کا اسٹیٹ بینک حکام کی بریفنگ پر اظہار اطمینان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم نے پاکستان سے چوتھے جائزہ مذاکرات کے لیے اسٹیٹ بینک…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

بالی وڈ اداکار مشتاق خان نے اپنی آخری گفتگو میں کیا کہا؟ بیٹے نے بتادیا

اداکار مشتاق خان مرحوم کے بیٹے محسن خان نے والد کے آخری دنوں کا حال بتادیا۔ بھارتی میڈیا…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا

کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top