• Home
  • Blog
  • بھارت: بیٹی کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے باپ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
Image

بھارت: بیٹی کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے باپ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

بھارتی ریاست راجستھان میں شادی کی خوشیاں اس وقت غم میں تبدیل ہو گئیں جب دلہن کا والد ڈانس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑتے ہوئے انتقال کرگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع اُدے پور میں بیٹی کی شادی کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے 51 سالہ باپ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، تاہم اہل خانہ نے باپ کی موت کا صدمہ چھپاتے ہوئے پہلے بیٹی کی شادی مکمل کی اور بعد ازاں اسی روز آخری رسومات ادا کردیں۔

رپورٹس کے مطابق شنکر لال میگھوال 20 نومبر کی شب اپنی بیٹی پریانکا کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں رقص کر رہے تھے کہ اچانک ان کے سینے میں درد اٹھا اور طبیعت بگڑ گئی، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

اہلخانہ نے ابتدا میں ان کی اہلیہ اور بیٹی کو موت کی اطلاع نہیں دی اور بتایا کہ وہ انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر دلہا اپنے تقریباً 15 سے 20 رشتہ داروں کے ہمراہ دلہن کے گھر پہنچا اور 21 نومبر کی رات تقریباً 3 بجے شادی کی رسومات مکمل کرلی گئیں۔ بیٹی کی رخصتی کے بعد اسی روز شنکر لال کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

متعلقہ خبریں۔

انتخابی مہم میں سخت مخالفت کے بعد ٹرمپ کی نومنتخب مسلمان سینیٹر عبدل السید سے ملاقات کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران سخت سیاسی مخالفت کے باوجود نومنتخب مسلمان سینیٹر…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکی ریاست مسی سپی کے ساحل کے قریب طیارہ حادثے کا شکار، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

مسی سپی: امریکی ریاست مسی سپی کے ساحل کے قریب ایک چھوٹا طیارہ خلیج میکسیکو میں گر کر…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

برطانیہ میں گیس اور بجلی کے بلوں میں 26 فیصد اضافے کا اعلان، سالانہ بل 2 ہزار 166 پاؤنڈ تک پہنچنے کا امکان

لندن: برطانیہ میں گیس اور بجلی کے نرخوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

گراؤنڈ پلس ون کی اجازت تھی، 6 منزلہ عمارت کیسے تعمیر ہوئی؟ وزیراعلیٰ سندھ انتظامیہ پر برہم

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بلوچ کالونی کے قریب گرنے والی عمارت کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ پر…

ByByMomina Fatima Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top