• Home
  • Blog
  • مصر: پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی کو خوفناک حادثہ، 31 افراد ہلاک،21 زخمی
Image

مصر: پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی کو خوفناک حادثہ، 31 افراد ہلاک،21 زخمی

قاہرہ: مصر کے شہر جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد لگنے والی آگ نے متعدد گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ابتدائی اندازے کے مطابق 27 گاڑیاں، جن میں کاریں اور موٹر سائیکلیں شامل ہیں، جل کر تباہ ہوگئیں۔

ریسکیو کارروائیوں کے لیے 39 ایمبولینسیں جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں، حکام نے نامعلوم لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے لینے کا حکم دے دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ متعدد افراد کو گاڑیوں سے باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔

متعلقہ خبریں۔

انتخابی مہم میں سخت مخالفت کے بعد ٹرمپ کی نومنتخب مسلمان سینیٹر عبدل السید سے ملاقات کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران سخت سیاسی مخالفت کے باوجود نومنتخب مسلمان سینیٹر…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکی ریاست مسی سپی کے ساحل کے قریب طیارہ حادثے کا شکار، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

مسی سپی: امریکی ریاست مسی سپی کے ساحل کے قریب ایک چھوٹا طیارہ خلیج میکسیکو میں گر کر…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

برطانیہ میں گیس اور بجلی کے بلوں میں 26 فیصد اضافے کا اعلان، سالانہ بل 2 ہزار 166 پاؤنڈ تک پہنچنے کا امکان

لندن: برطانیہ میں گیس اور بجلی کے نرخوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

گراؤنڈ پلس ون کی اجازت تھی، 6 منزلہ عمارت کیسے تعمیر ہوئی؟ وزیراعلیٰ سندھ انتظامیہ پر برہم

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بلوچ کالونی کے قریب گرنے والی عمارت کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ پر…

ByByMomina Fatima Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top