• Home
  • Blog
  • جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان
Image

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی تک اسلام آباد لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

ملتان میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی کے خلاف احتجاج اور لانگ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، ہماری شٹر ڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے حکومت پر دباؤ پڑا، حکومت کو پیٹرول قیمتیں کم کرنے کے لیےمختلف تجاویز دیں، لیکن حکومت نے کہا آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں لیوی کم نہیں کرسکتے، آپ پیٹرول پر لیوی ختم نہیں کرسکتے تو ہم اپنا احتجاج کیسے ختم کرسکتے ہیں، ہمارا ذاتی ایجنڈا نہیں، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر جاری ناجائز ٹیکسز ختم کردیں ہم آج ہی اپنا دھرنا ختم کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا ہمارے مارچ سے پہلے وزرا سے ملاقاتوں کے تین سے چار دور ہوئے، حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف ناکافی ہے، ہم لانگ مارچ اور احتجاجی تحریک سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا وزیراعظم شہبازشریف نے ہم سے مارچ مؤخر کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ وطن واپس آکر ہم سے ملاقات کریں گے اور پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر بات کریں گے، طویل مشاورت کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم جب پاکستان آئیں گے تو ان سے بات ضرور کریں گے لیکن اپنی تحریک سے دستبردار نہیں ہوں گے، حکومت سے تحریری یقین دہانی لیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top