• Home
  • Blog
  • جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا کراچی سے آغاز، لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
Image

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا کراچی سے آغاز، لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا۔ 

کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کررہے ہیں، ہمارا پہلا پڑاؤ حیدرآباد میں ہوگا، پھر آگے بڑھیں گے۔ 

 انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لیوی کا خاتمہ کیا جائے گا تو احتجاج ختم ہوگا، وزرا آتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف نہیں دیتے، حکومت خود لوگوں کو احتجاج پر مجبور کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت عالمی مارکیٹ کا بہانہ بنا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے، ہمیں شدید گرمی میں احتجاج کرنے کا کوئی شوق نہیں، ہماری جدوجہد عوام کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا اگر ہر جگہ سے قافلے اسلام آباد پہنچ گئے تو پھر ہمارے لیے عوام کو روکنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top