• Home
  • Blog
  • حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی
Image

حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

وفاقی حکومنت نے پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کا کہنا تھا عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، موجودہ صورتحال میں وزیراعظم نے عوام کے لیے خصوصی ریلیف پروگرام شروع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم شہبازشریف نے رجسٹریشن میسج کو بالکل مفت کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد کو ختم کر دیا گیا ہے، 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والے موٹرسائیکل، چنگچی اور رکشوں کو ہفتے میں 500 روپے کی رعایت ملےگی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹرسائیکل، چنگچی اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے، اسکیم میں 91.6 فیصد رجسٹریشن 2 اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کی ہے، 800سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا تناسب 8.4 فیصد ہے۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا فیول اسکیم کے تحت 14 لاکھ 93ہزار 848 شہریوں کو فیول ٹوکن جاری کیے گئے، اب تک 6 لاکھ 55ہزار 67 شہری فیول حاصل کرچکے ہیں، عوام سے اپیل ہے کسی بھی فراڈ سےبچنے کیلیے اپنی ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top