• Home
  • Blog
  • حیدرآباد میں سڑک کے درمیان کھمبے چھوڑنے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسے منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیتے ہوئے وضاحت پیش کر دی
Image

حیدرآباد میں سڑک کے درمیان کھمبے چھوڑنے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسے منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیتے ہوئے وضاحت پیش کر دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبوں کے معاملے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے اسے منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیدیا۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد میں سڑک کے لیے چیف سیکرٹری نےکنٹونمنٹ بورڈ سے زمین کا حصول ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حیسکو کو پیسےجمع کروائے لیکن انہوں نے کھمبےنہیں ہٹائے، ہم نےسوچا کہ سڑک بنا دیتے ہیں پھر حیسکوپر پریشر آئےگا، یہ سب ایک مکمل منصوبہ بندی کا حصہ تھا، ہم نے سڑک تعمیر کی اور اس پر ٹریفک کی آمدورفت شروع کرادی، لوگوں نے اس پر پھر بات کرنا شروع کردی کہ آخر سڑک کے درمیان یہ کھمبے کیسے موجود ہیں؟

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب مجھے معلوم ہوا ہےکہ آج 100 میں سے 25 کھمبے ہٹ گئے ہیں، اس سلسلے میں میڈیا اور سوشل میڈیا کا شکریہ جنہوں نے ہماری مدد کی کیونکہ وفاقی ادارے ہماری بات نہیں سنتے۔

وزیراعلیٰ نےمزید کہا کہ اس سڑک کا کام مکمل ہونےکے بعدحیدرآبادکے لوگوں کوبہت آسانی ہوگی، یہ سب گرینڈ پلان تھا اس میں میڈیا بہت اہم کردار ادا کرتاہے۔

متعلقہ خبریں۔

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top