• Home
  • Blog
  • دیر لوئر میں بارش کے پانی میں بہنے والے ٹرک ڈرائیور کی لاش برآمد
Image

دیر لوئر میں بارش کے پانی میں بہنے والے ٹرک ڈرائیور کی لاش برآمد

لوئر دیر: 

رات گئے شدید بارش کے باعث بٹخیلہ بائی پاس کے قریب ندی میں شدید طغیانی آگئی، پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا اور اس دوران ٹرک ڈرائیور پانی میں بہہ کر لاپتا ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق لاپتا ٹرک ڈرائیور کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے دوران نوے کلے شولگر کے مقام سے ڈرائیور کی جسدِ خاکی برآمد کرلی گئی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت 32 سالہ خائستہ میر کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، دیر، سوات، کوہستان، بونیر، نوشہرہ، صوابی، مردان اور ایبٹ آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے، جبکہ ہری پور، مالاکنڈ، مہمند، خیبر، باجوڑ، کوہاٹ اور پاراچنار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ روز تخت بھائی میں 44، بالاکوٹ میں 26، کاکول میں 15، دیر زیریں میں 10، سیدو شریف میں 7، مالم جبہ میں 4 جبکہ کالام اور پٹن میں 2،2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top