• Home
  • Blog
  • راجپال یادیو کو 2 کروڑ روپے جمع کرانے کیلئے مزید 2 ہفتوں کی مہلت
Image

راجپال یادیو کو 2 کروڑ روپے جمع کرانے کیلئے مزید 2 ہفتوں کی مہلت

بھارتی سپریم کورٹ نے کامیڈی اسٹار راجپال یادیو کو 2 کروڑ روپے جمع کرانے کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو چیک باؤنس کیس کے حوالے سے جاری مالی تنازع میں کم از کم 2 کروڑ بھارتی روپے سپریم کورٹ رجسٹری میں جمع کرانے کے لیے آخری بار 2 ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔

بھارتی  سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کہا کہ اس معاملے میں راجپال یادیو کا سابقہ طرز عمل عدالت کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں ہے تاہم ان کے وکیل کی جانب سے یقین دہانی کرائے جانے پر عدالت نے انہیں مزید 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔
وکیل نے یقین دلایا کہ راجپال یادیو مقررہ مدت کے اندر 2 کروڑ روپے جمع کرائیں گے اور باقی رقم کے لیے ضمانت بھی فراہم کریں گے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریا کانت نے راجپال یادیو کے سابقہ طرز عمل کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا عدالت ان کے وعدے پر بھروسہ کر سکتی ہے؟ ان کے ماضی کے طرز عمل کو دیکھتے ہوئے کوئی کیسے بھروسہ کرے؟ وہ بالی وڈ میں ڈرامہ اور اداکاری کرنے میں ماہر ہیں، عدالت میں بھی وہی کررہے ہیں۔

عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری اگلی سماعت 5 اکتوبر تک برقرار رکھی ہے تاہم عدالت نے انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ کیا معاملہ ہے؟

واضح رہے کہ 2010 میں راجپال یادیو نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم اتا پتہ لاپتہ کے لیے ایک نجی ادارے سے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔ 

فلم باکس آفس پر ناکام رہی اور راجپال یادیو قرض کی رقم واپس نہ کرسکے، سود شامل ہونے کے بعد واجب الادا رقم بڑھ کر تقریباً 9 کروڑ روپے ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک طویل قانونی جنگ شروع ہوئی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top