• Home
  • Blog
  • روس: چیچنیا میں رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لے کر پانچویں بار سربراہ منتخب
Image

روس: چیچنیا میں رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لے کر پانچویں بار سربراہ منتخب

روس کے مسلم اکثریتی خطے چیچنیا میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں رمضان قادروف ایک مرتبہ پھر سربراہ چیچنیا منتخب ہوگئے۔ 

روس کے مرکزی انتخابی کمیشن کے مطابق تمام ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد قادروف  99.85 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب قرار  پائے۔

قادروف کو 2021 کے انتخابات میں 99.73 فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ موجودہ انتخاب میں ان کے دو حریفوں، اسماعیل دنیلخانوف اور خالد ناکایف نے بالترتیب 0.05 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

رمضان قادروف 2007 سے چیچنیا کی قیادت کر رہے ہیں،  نئے انتخابی نتیجے کے بعد وہ پانچویں مدت کے لیے اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔

چیچنیا میں ہونے والا یہ انتخاب روس کے قومی اور علاقائی انتخابات کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں روس کے دیگر علاقوں میں بھی علاقائی قیادت اور پارلیمانی نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

متعلقہ خبریں۔

منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور (27 ستمبر 2026): حکومت نے آن لائن مالیاتی فراڈ ہراسانی اور منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کیخلاف…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

پاکستان میں گیس لوڈ مینجمنٹ شروع، گھروں میں گیس کھانا پکانے کے اوقات تک محدود

اسلام آباد: ملک میں لوڈ مینجم،نٹ کے باعث گھروں میں گیس، کھانا پکانے کے اوقات تک محدود ہوگئی۔…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

7 اکتوبر کے حملوں کی پیشگی اطلاع کے باوجود نیتن یاہو نے کارروائی کیوں نہ کی؟ یو اے ای سے متعلق دعوے زیرِ بحث

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 7 اکتوبر کے حملوں سے متعلق پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود نیتن…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

نیپرا کی بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین پر نئے گرڈ شیئرنگ چارجز عائد کرنے کی تجویز

نیپرا نے بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کیلئے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز پیش کردی۔  پاکستان کے…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top