چنیوٹ میں زمین کے تنازع پر شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چنیوٹ کے نیکوکارہ گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ملزم نواز نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 30 اگست کو بیوی کو قتل اور بچوں کو ساتھ لے گیا تھا، ملزم نے تینوں بچوں علی نواز، صبا زہرہ، ام بنین کو بھی قتل کرکے قبرستان میں دفنا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ صدر میں مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کررکھا تھا جبکہ جاں بحق بچوں کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔
ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstv
ذرائع کا بتانا ہے کہ شوہر نے اہلیہ کو زمین نام کرنے کا کہا جس پر اہلیہ نے جواب دیا کہ اس نے یہ اپنے بچوں کے لیے رکھی ہے جس پر ملزم نے طیش میں آکر مقتولہ اور بچوں کی جان لے لی۔
تفتیشی حکام کے مطابق بچوں کی تلاش کے لیے قبرستان میں کھدائی کی گئی اس دوران تینوں بچوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔














