• Home
  • Blog
  • سعودیہ کی سلامتی اور اسلام کے مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے مملکت کیساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
Image

سعودیہ کی سلامتی اور اسلام کے مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے مملکت کیساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا ہےکہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور اسلام کے مقدس ترین مقامات کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کےقومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کےلیے بھی باعثِ فخر ہے، پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی تاریخی، دیرینہ اور آزمودہ برادرانہ وابستگی پر فخرہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان کی قیادت میں پاکستان، سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ایک مزید مضبوط اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں ڈھل رہے ہیں جس کی بنیاد امن و سلامتی کے فروغ اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کےلیے ہماری مشترکہ وابستگی پر قائم ہے۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے حالیہ حملوں بالخصوص مقدس شہر مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی قابلِ مذمت کوشش کی گئی، حملوں کی پاکستان کی جانب سے سخت ترین الفاظ میں مذمت کا اعادہ کرتا ہوں، حرمین شریفین کی حرمت، تقدس اور سلامتی کو لاحق کوئی بھی خطرہ دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کرتا ہے۔ 

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم نے عزم کے تحت اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور اسلام کے مقدس ترین مقامات کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے کھڑا ہے۔ 

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top