• Home
  • Blog
  • سمن آباد میں پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 ساتھی فرار
Image

سمن آباد میں پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 ساتھی فرار

کراچی: 

شہر قائد میں سمن آباد کے علاقے بلاک 18 ندی کنارے عقب حسنی ٹیکنیکل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔  

ترجمان ضلع سینٹرل پولیس کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد ملزم ارشد ولد اسلم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، 3 زندہ راؤنڈ، 20 ہزار 500 روپے نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top