• Home
  • Blog
  • سنگیتا نے تیسری شادی سے متعلق انکشاف کردیا، شوہر کا نام بھی منظرِ عام پر
Image

سنگیتا نے تیسری شادی سے متعلق انکشاف کردیا، شوہر کا نام بھی منظرِ عام پر

پاکستانی فلم اور ٹی وی کی سینئر نامور اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی تیسری شادی سے متعلق انکشاف کردیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کی جانب سے  سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے مبینہ گھریلو تشدد کے واقعات پر کھل کر گفتگو کی گئی۔

اپنی تیسری شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ یہ میری تیسری شادی ہے، میری پہلی شادی ہمایوں قریشی اور دوسری نوید اکبر سے ہوئی تھی، میں نے تیسری شادی طارق میندرو سے کی جو فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور ایک بڑے ڈسٹری بیوٹر ہیں، ہماری شادی کو 14 سال ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اپنی بچوں کی شادیاں کرنے کے بعد میں تنہا رہ گئی تھی جس کے بعد طارق نے مجھے کئی مرتبہ شادی کی پیشکش کی۔

سنگیتا کے مطابق میں نے سوچا کہ بڑھاپے میں انسان کے ساتھ ایک ساتھی ہونا چاہیے، ان میں ایک یہ خوبی ہے کہ وہ نہ گالم گلوچ کرنے والے شخص ہیں، نہ خواتین پر ہاتھ اٹھاتے ہیں اور نہ ہی بلاوجہ لڑائی جھگڑا کرتے ہیں، اگر میں بھی غصے میں ہوں تو وہ خاموشی سے کمرے سے باہر چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری موجودہ شادی اسی وجہ سے کامیابی سے چل رہی ہے کہ غصے کی حالت میں ہم دونوں ایک دوسرے سے بحث کرنے کے بجائے خاموش ہو جاتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوہر مجھ سے محبت کرتے ہیں لیکن شادی میں سب سے بڑا ریڈ فلیگ جسمانی تشدد ہے اور اسی وجہ سے میں نے پہلے طلاق لی تھی، اگر جسم کا کوئی حصہ ناکارہ ہو جائے تو اسے کاٹ دینا چاہیے، میں نے بہت کچھ برداشت کیا ہے، یہاں تک کہ میں جسم پر چوٹوں کے نشانات کے ساتھ اسٹوڈیو پہنچا کرتی تھی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top