• Home
  • Blog
  • صباحت بخاری: پہلی اولاد بیٹی سے تقریباً 30 سال تک جدائی کا درد برداشت کرنا پڑا
Image

صباحت بخاری: پہلی اولاد بیٹی سے تقریباً 30 سال تک جدائی کا درد برداشت کرنا پڑا

پاکستانی اداکارہ صباحت بخاری نے  انکشاف کیا ہےکہ مجھے اپنی پہلی اولاد، بیٹی سے تقریباً 30 سال تک جدائی کا درد برداشت کرنا پڑا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری پہلی شادی لاہور میں ہوئی تھی جس سے میرے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تاہم شادی ختم ہونے کے بعد سابق شوہر کے خاندان نے میری شیر خوار بیٹی کو مجھ سے جدا کردیا، میں نے اپنی بیٹی سے ملاقات اور اسے واپس حاصل کرنے کے لیے قانونی کارروائی بھی کی لیکن مجھے اپنی بچی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اداکارہ کے مطابق بعد ازاں سابق شوہر کے خاندان نے اپنا گھر تبدیل کرلیا جس کے باعث میں اپنی بیٹی کا سراغ لگانے میں بھی کامیاب نہ ہوسکی، سابق شوہر نے بیٹی کو یہ بتا رکھا تھا کہ اس کی والدہ انتقال کرچکی ہیں۔

صباحت بخاری نے مزید بتایا کہ تقریباً 30 سال بعد سابق شوہر کے انتقال کے بعد خاندان نے بیٹی کو اس کی حقیقی والدہ کے بارے میں بتایا۔

 بعدازاں بیٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے مجھ سے رابطہ کیا اور یوں ہم دونوں کی برسوں بعد دوبارہ ملاقات اور رابطہ ممکن ہوا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top