• Home
  • Blog
  • عطا تارڑ: پاکستان نے حقِ دفاع کے تحت افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے
Image

عطا تارڑ: پاکستان نے حقِ دفاع کے تحت افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے 23 ستمبر کو افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے، ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جو ڈرونز لانچ اور ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے 23 ستمبر کو افغان سرزمین سے ڈرونزسے دانستہ اورغیرقانونی دراندازی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور جارحیت کا سنگین اور ناقابل قبول اقدام ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ  فضائی دفاعی نظام نے تمام درانداز ڈرونز کا سراغ لگا کر انہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا،  افغان سرزمین سے ڈرونز حملے کی کوشش مکمل طور پر ناکام بنا دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ  دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے ۔ افغانستان میں جہاں سے یہ ڈرونز لانچ اور ذخیرہ کیے جا رہے تھے، انہیں نشانہ بنایاگیا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ  یہ حملے دانستہ، درست، متناسب، محدود اور صرف شناخت شدہ فوجی اہداف تک محدود رہے، ان مقامات کو نشانہ بنایا جو پاکستان پر کیے جانے والے حملوں سے براہِ راست منسلک تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے حملےخواہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ہوں یا خود افغان طالبان حکومت کی طرف سے قبول یابرداشت نہیں کریں گے،  پاکستان کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان حکومت فوری طور پر پاکستان کے خلاف تمام دشمنانہ سرگرمیاں بند کرے، افغان طالبان حکومت افغان سرزمین سےسرگرم دہشت گرد عناصر کیخلاف مؤثراورمستقل کارروائی کرے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا اور علاقائی امن، مذاکرات اور تعمیری روابط کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کے اس عزم کو کمزوری یا دشمنانہ اقدامات کو لامحدود برداشت کرنے کی علامت نہیں سمجھا جانا چاہیے،  پاکستان اپنی خودمختاری ، علاقائی سالمیت اورشہریوں کا تحفظ پوری قوت سے کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان کی جانب سے کسی بھی مزید اشتعال انگیز اقدام کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top