• Home
  • Blog
  • عطا تارڑ: کچھ بھی ہوجائے، پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
Image

عطا تارڑ: کچھ بھی ہوجائے، پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے  پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے  پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت انہیں بھرپور طریقے سے روکے گی۔ 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ    آج تک پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کرتے نہیں دیکھا، یہ ہوش کے ناخن لیں ورنہ ان کے ساتھ وہ ہوگا جو یہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ عمران خان کی بہنوں کو مصدقہ اطلاع  پر گرفتار کیا گیا کہ وہ امن و امان خراب کرینگی.

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بات کریں تو کس سے کریں ؟ ان کے ہاں انچارج اور فیصلہ ساز کون ہے؟ بیرسٹر گوہر فارغ ہیں،  پی ٹی آئی میں ان کی کوئی نہیں سنتا، یہ جو دو تین بندے کہتے ہیں بات کرلیں ،ان کے پلے ہے کیا؟ ان سے مذاکرات کا کوئی جواز اور فائدہ نہیں، ان کی زبان پر اعتبار نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top