• Home
  • Blog
  • فیصل آباد: 4 ہزار شہریوں کو آن لائن فراڈ کا نشانہ بنانیوالے 2 ملزمان گرفتار
Image

فیصل آباد: 4 ہزار شہریوں کو آن لائن فراڈ کا نشانہ بنانیوالے 2 ملزمان گرفتار

فیصل آباد میں آن لائن سرمایہ کاری کے فراڈ کے الزام میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے نقد رقم اور 3 کلو سے زائد چاندی برآمد کر لی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد سفیان کے مطابق ملزمان کے گروہ کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو دیپالپور سے حراست میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 30 لاکھ کی رقم اور 3 کلو چاندی بھی بر آمد کی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست دونوں ملزمان نے 4 ہزار شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں سے رقوم غریب افراد کے نام پر کھلوائے گئے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرواتے تھے۔

محمد سفیان نے یہ بھی بتایا ہے کہ 14 رکنی گروہ کے باقی 12 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top