• Home
  • Blog
  • قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے پی سی بی سے علیحدگی اختیار کرلی
Image

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے پی سی بی سے علیحدگی اختیار کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی مستعفی ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی کے لیے ایشین گیمز 2026 پاکستان ٹیم کے ساتھ آخری سیریز ہوگی جس کے بعد وہ قومی ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے الگ ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایشلےنوفکی نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے،  وہ وائٹ بال کرکٹ میں نیدرلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

ایشلے نوفکی کا نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کے ساتھ دو سال کا معاہدہ ہوا ہے، ان کی  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایشین گیمز آخری اسانئمنٹ ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز ٹیم کے لیے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے اور اس کے لیے پی سی بی نے باقائدہ اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق خواہشمند اُمیدوار 8 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top