• Home
  • Blog
  • قومی پہلوان انعام بٹ کیلئے بڑی خوشخبری، ایشین گیمز میں شرکت کی تصدیق
Image

قومی پہلوان انعام بٹ کیلئے بڑی خوشخبری، ایشین گیمز میں شرکت کی تصدیق

لاہور: قومی پہلوان محمد انعام بٹ کو بڑا ریلیف مل گیا۔

ذرائع کے مطابق محمد انعام بٹ اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے درمیان معاہدے کی تفصیل سامنے آگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے محمد انعام بٹ کی ایشین گیمز میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

محمد انعام بٹ پر 2 ماہ کی پابندی 19 جولائی سے 18 ستمبر 2026 تک رہی تاہم اب ان کی پابندی کی مدت مکمل ہو چکی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ انعام بٹ پر کوئی مالی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا، نمونے میں پائی جانے والی دوا طبی علاج کے لیے استعمال ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے طبی دستاویزات کو تسلیم کر لیا ہے جب کہ مطلوبہ دوا مزید ایک سال استعمال کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایشین بیچ گیمزکے مقابلے کا نتیجہ منسوخ ہوگیا ہے جس پر چاندی کا تمغہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

قومی پہلوان ایشین گیمز میں کوچ کی حیثیت سے شرکت کریں گے جب کہ انعام بٹ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ہیں اور تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top