• Home
  • Blog
  • ماضی میں خاندان میں طلاق ہونے پر سوگ مناتے تھے، اب سب کچھ نارمل ہوگیا ہے: صبا فیصل
Image

ماضی میں خاندان میں طلاق ہونے پر سوگ مناتے تھے، اب سب کچھ نارمل ہوگیا ہے: صبا فیصل

پاکستان کی سینئر و نامور اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر طلاق سے متعلق اپنے متنازع بیان کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں۔

صبا فیصل نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں خاندان میں طلاق ہونے پر لوگ 3 ماہ تک سوگ مناتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جن خواتین کی طلاق ہوتی تھی ان کے والد لوگوں کا سامنا بھی نہیں کر پاتے تھے، سر نہیں اٹھا سکتے تھے تاہم اب صورتحال بدل گئی ہے، اب سب کچھ نارمل ہوتا جارہا ہے۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ آج کل طلاق معمول بنتی جا رہی ہے، یہاں تک کہ بعض خواتین دوستوں کو بتاتی ہیں کہ طلاق کو کئی ماہ گزر چکے ہیں اور وہ ذہن پرسکون کرنے کے لیے بیرونِ ملک سے واپس آئی ہیں،  اس طرح کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

صبا فیصل کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردِعمل کا اظہار کیا ہے اور اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top