• Home
  • Blog
  • مدرسے کا 11 سالہ طالبعلم تشدد سے جاں بحق، ملزم گرفتار
Close-up of an individual's hands in handcuffs, symbolizing arrest or crime.

مدرسے کا 11 سالہ طالبعلم تشدد سے جاں بحق، ملزم گرفتار

راولپنڈی: 

کلرسیداں میں مدرسے کے 11 سالہ طالب علم کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو مقتول طالب علم کے مدرسے کا استاد تھا۔ مرکزی ملزم اسپتال سے ڈیڈ باڈی کے ہمراہ آبائی گاؤں گیا تھا، جہاں سے وہ فرار ہوگیا تھا۔

واقعے پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مرکزی ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس ٹیمیں مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے مسلسل کام کر رہی تھیں۔ مقدمے میں قبل ازیں 2 افراد کو گرفتار کیا جاچکا تھا۔

ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ ملزمان سے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top