خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کا پورا نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14,480 کلومیٹر ہے تو پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں کیسے بن گئیں؟
اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ مریم نواز ! پنجاب میں ڈھائی سال میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانےکا دعویٰ حیران کن ہے،پاکستان کا پورا نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14,480 کلومیٹر ہے تو پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں کیسے بن گئیں؟
ان کا کہنا تھاکہ پنجاب کی 45 ہزارکلومیٹر سڑکیں تو پورے این ایچ اے سے3گنا زیادہ بنتی ہیں، پنجاب میں سڑکوں کے روٹس، منصوبوں اور تعمیراتی ریکارڈ کی تفصیلات بھی سامنے آنی چاہئیں۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ردعمل میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے جعلی ارسطو کی عقل کا اندازہ لگائیں جس شخص کو یہ معلوم نہیں کہ صوبوں میں این ایچ اے کے علاوہ اپنی سڑکیں بھی ہوتی ہیں۔
ان کا کہناتھکہ ان کے صوبے میں نہیں ہیں اس لیے بیچارے کو معلوم نہیں، پنجاب کی اپنی سڑکیں 80 ہزار کلومیٹر ہیں۔














