• Home
  • Blog
  • مکمل دستاویزات کے باوجود آف لوڈنگ کے کیسز عدالتوں میں پہنچنے لگے
Image

مکمل دستاویزات کے باوجود آف لوڈنگ کے کیسز عدالتوں میں پہنچنے لگے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملائیشیا جانے والے شہری کو ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران متعلقہ افسر یا شفٹ انچارج کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

جسٹس ایاز شوکت نے شہری محمد سعد کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

درخواست گزار محمد سعد نے ملائیشیا جاتے ہوئے آف لوڈ کیے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ اس کے پاس ملائیشیا کا ویزہ اور واپسی کا ٹکٹ موجود تھا، اس کے باوجود اسے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرون ملک سفر کے لیے تمام ضروری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود شہری کو ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیا گیا۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شہری کو آف لوڈ کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو آئندہ سماعت تک درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ 12 اگست کو شہری کو آف لوڈ کرنے کا حکم دینے والا متعلقہ افسر یا شفٹ انچارج آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top