• Home
  • Blog
  • مکہ معاہدہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کا عکاس ہے، ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: صدر مملکت
Image

مکہ معاہدہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کا عکاس ہے، ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے بڑھتے کردار کا مظہر ہے، پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے یوم دفاع و یوم شہدا پر شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1965 میں قوم اور افواج نےدشمن کے عزائم ناکام بنائے، شہدا کی قربانیاں آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔

صدر مملکت نے کہا 6 ستمبر کا جذبہ آپریشن بنیان مرصوص میں پھرنمایاں ہوا، معرکہ حق کی فتح جذبہ حب الوطنی کا تسلسل ہے، معرکہ حق نے قومی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب رقم کیا۔

صدر مملکت نے افواج اور عوام  کے درمیان مضبوط رشتے کو قومی طاقت کی عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحد قوم کے عزم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

صدر مملکت نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کو ناممکن قرار دیا اور پیغام دیا کہ بھارت پاکستان میں پراکسی عناصر کے ذریعے دہشتگردی سے باز آئے، پاکستان کی خود مختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ معرکہ حق میں افواج نے دشمن کو ایسا جواب دیا جو نسلیں یاد رکھیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی عسکری تاریخ کا سنہری باب ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی و عالمی امن و استحکام کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top