• Home
  • Blog
  • مہنگے پیٹرول نے فوڈ ڈلیوری پارسل سروسز کو متاثر کر دیا
Image

مہنگے پیٹرول نے فوڈ ڈلیوری پارسل سروسز کو متاثر کر دیا

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بائیکیا سروس، فوڈ ڈیلیوری اور پوسٹل سروسز سے وابستہ افراد کی زندگی اجیرن کر دی ہے.

مہنگائی کے موجودہ دور میں سفید پوش طبقے کیلیے گزارا کرنا مشکل ترین ہو گیا، شہری موجودہ حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے وعدوں سے شدید مایوس دکھائی دیتے ہیں.

پٹرول مہنگے ہونے سے غریب اور متوسط طبقے کیلیے موٹر سائیکل چلانا بھی اب پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے.

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے55 سالہ بائیک رائڈر اسماعیل کا کہنا تھاکہ وہ سرکاری سکول میں نائب قاصد ہیں مگر چار بچوں کا پیٹ پالنے کیلیے بائیک چلاتے ہیں، پٹرول کی قیمتوں نے ان کی مشکلات میں حد درجہ اضافہ کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ادویات نایاب ہیں اور پرائز کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے سے اشیائے خورونوش قوتِ خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔

شہریوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیاکہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کیلیے عملی حکمتِ عملی وضع کی جائے ورنہ عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top