• Home
  • Blog
  • میر رضا کیس: پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کی ہراسانی کی شکایت، کمیشن کا این سی سی آئی کو تحقیقات کا حکم
Image

میر رضا کیس: پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کی ہراسانی کی شکایت، کمیشن کا این سی سی آئی کو تحقیقات کا حکم

میر رضاکمیشن نے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کی سوشل میڈیا پر منفی مہم کی شکایت کے بعد این سی سی آئی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

جیو نیوز کے مطابق کمیشن نے تحقیقات کے لیے سینئر افسر مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جب کہ ڈاکٹرسمیہ اور ڈاکٹر اسامہ کے درمیان پیغامات کے تبادلے کی فارنزک جانچ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز کی کارروائی کے تحریری حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر سمیہ نے ڈاکٹر اسامہ کی ایما پر اپنے خلاف منفی مہم کی شکایت کی، ڈاکٹر اسامہ کی کوششوں کا مقصد جوڈیشل کمیشن کے وقار کو نقصان پہنچانا اور متنازع کرنا ہے، ڈاکٹر سمیہ کو  ہراساں کیا جانا ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر سمیہ نے کمیشن کو درخواست میں ڈاکٹر اسامہ پر اپنی گفتگوکے کچھ حصے ایڈٹ کرکے مخصوص میڈیا چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو فراہم کرنے کا الزام عائد کیا اور مکمل گفتگو فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

ڈاکٹر سمیہ نے کہا ڈاکٹراسامہ کمیشن میں 3 بار پیش ہوئےلیکن گفتگو کا مکمل ریکارڈ نہیں دیا، وہ حتمی رپورٹ تسلیم نہیں کررہے، ڈاکٹر اسامہ کے بیانات سے ان کےطرز عمل پر سوالات اٹھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top