• Home
  • Blog
  • نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
Image

نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔

 ایم کیو ایم کے تحت کورنگی میں رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہاکہ  انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ہفتے بعد شارع فیصل پر ہر زبان بولنے والا اپنا انتظامی یونٹ مانگنے نکلے گا،  سندھ کے ظالم اور متعصب حکمران ہمارا وجود تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔

مصطفیٰ کمال کاکہنا تھا کہ شہری کوٹے پر جعلی ڈومیسائل بنا کر کراچی کے نوجوانوں کا حق مارا جا رہا ہے،  18 سالوں میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایک چپڑاسی کی نوکری تک نہیں دی گئی، 18 سالوں میں سندھ کو 22 ہزار ارب روپے ملے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ 22 ہزار ارب روپے کی رقم سے 50 مرتبہ نیا سندھ بن سکتا تھا،  سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نےاس پیسہ سےدبئی، لندن اور امریکا میں جاگیریں بنائیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top