• Home
  • Blog
  • نالہ لئی میں پانی کی سطح پھر تیزی سے بلند ہونے لگی، پری الرٹ جاری
Image

نالہ لئی میں پانی کی سطح پھر تیزی سے بلند ہونے لگی، پری الرٹ جاری

راولپنڈی: 

جڑواں شہروں میں بارش کے نئے سلسلے کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی جبکہ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11.5 فٹ تک پہنچنے پر پری الرٹ جاری کردیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جبکہ 15.7 فٹ پر باقاعدہ الرٹ جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 3.5 فٹ ریکارڈ کی گئی جہاں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔

بارش کے حوالے سے سیدپور میں سب سے زیادہ 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد کے ایچ ایٹ میں 30 ملی میٹر بارش ہوئی۔

نیو کٹاریاں میں 13 اور شمس آباد میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ گولڑہ، پیرودھائی اور بوکرا میں 5، 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کچہری اور گوالمنڈی میں بھی 4، 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق بارش کا موجودہ سلسلہ صبح 5 بجے شروع ہوا اور نالہ لئی کے بیسن میں اوسطاً 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور کٹاریاں کے مقام پر پری الرٹ بدستور برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top