• Home
  • Blog
  • نوشکی میں 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، وزیر داخلہ بلوچستان کا نوٹس، ایک ملزم گرفتار
A woman's face adorned with a creative mask made of green leaves and flowers.

نوشکی میں 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، وزیر داخلہ بلوچستان کا نوٹس، ایک ملزم گرفتار

کوئٹہ: 

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے احمد وال میں انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا، جہاں 8 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔واقعے پر وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقے احمد وال میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کے افسوسناک واقعے نے علاقے میں سوگ کی فضا پیدا کر دی۔ اہل خانہ نے واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر ملزمان نے بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے کے بعد لاش کو دفنا دیا تھا، تاہم واقعے کی اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی کے لیے لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے نوشکی کے علاقے احمد وال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی نوشکی اور ڈی آئی جی رخشان ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق وزیر داخلہ نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

دوسری جانب، ایس پی نوشکی سلیم شاہوانی کے مطابق پولیس نے بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واقعے کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top