نیپال میں تباہ کن سیلاب کے 10 روز بعد متاثرہ مکان کے ملبے سے ایک خاتون کو زندہ نکال لیا گیا۔
نیپالی میڈیا کے مطابق نیپال کے ضلع نواکوٹ میں سیلاب سے تباہ شدہ ایک چار منزلہ مکان کے ملبے سے 60 سالہ خاتون کو زندہ نکالا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چندیکا شریستھا نامی خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں امدادی کارکنوں نے تلاش کیا جس کے بعد خاتون کو ہوش میں لایا گیا اور وہیں پانی بھی پلایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔














