• Home
  • Blog
  • واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، صارفین کیلئے دلچسپ خبر
Image

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، صارفین کیلئے دلچسپ خبر

واٹس ایپ میں چلتے پھرتے، ڈرائیونگ کے دوران یا دیگر کاموں کرتے ہوئے ایک میسج کو ٹائپ کرنا آسان نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ میسجنگ پلیٹ فارم میں ایک بہترین نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اب صارفین ٹائپ کیے بغیر ہی لکھ کر بھیج سکیں گے۔

جی ہاں واقعی آپ واٹس ایپ پر یہ ‘جادو’ کرسکیں گے اور ایسا ایک نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں سامنے آیا ہے۔
عنی صارفین کو موصول ہونے والے وائس میسج ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کی بجائے یہ نیا ٹول آپ کے وائس میسج کو بھیجنے سے قبل ٹیکسٹ میں تبدیل کر دیتا ہے۔

اس مقصد کے لیے چیٹ بار میں دائیں جانب ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا جائے گا۔

جب پہلی بار اس فیچر کو استعمال کیا جائے گا تو واٹس ایپ کی جانب سے ایک مختصر تعارفی پیج ڈسپلے کیا جائے گا اور صارف سے زبان منتخب کرنے کا کہا جائے گا۔

اس کے بعد صارفین لیسننگ موڈ پر سوئچ کرکے اپنا میسج بول کر لکھوا سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر ون آن ون چیٹس اور گروپ چیٹس پر کام کرسکے گا۔

اس فیچر کے لیے اسی لوکل لینگوئج پیکس پر انحصار کیا جائے گا جس کو واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسج ٹرانسکرائب کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

درحقیقت اس نئے ٹول کو آف لائن بھی استعمال کیا جاسکے گا جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ بھی حاصل ہوگا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے، تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top