• Home
  • Blog
  • وسیم اکرم نے بابر اعظم کے کپتانی قبول کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا
Image

وسیم اکرم نے بابر اعظم کے کپتانی قبول کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بابراعظم کے قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔

مانچسٹر میں وقار یونس کے ساتھ چیریٹی فنڈریزنگ پروگرام میں شرکت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میں کسی کو الزام نہیں لگانا چاہتا اور میں غلط بھی ہو سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں بابراعظم کو کپتانی لینی ہی نہیں چاہیے تھی، یہ سب غیر ضروری تھا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس کے موقع پر بابراعظم سے 7 کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی پر پوچھا گیا، بابر اعظم نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم، اگر آپ کو نہیں پتہ تو آپ یہاں کیا چھولے بیچنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا بطور کھلاڑی یا شخص میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ کا لیڈر یا کپتان آپ کی سائیڈ نہیں لیتا تو آپ اپنا 100 فیصد نہیں دے سکتے، میری رائے ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے بعد جو کچھ ہوا بابر اعظم کو کہنا چاہیے تھا کہ وہ صرف بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top