• Home
  • Blog
  • وویک اوبرائے بھی کترینہ کیف کے دفاع میں سامنے آگئے
Image

وویک اوبرائے بھی کترینہ کیف کے دفاع میں سامنے آگئے

بالی وڈ اداکار  وویک اوبرائے بھی بچے کی پیدائش کے بعد کترینہ کیف کے بڑھتے وزن پر ہونے والی تنقید پر بول پڑے۔

ایک انٹرویو کے دوران وویک اوبرائے نے کترینہ کیف پر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ تنقید نہیں کرنا چاہیے کیونکہ تنقید منفی چیز ہے، زندگی میں کرنے کیلئے بہت مثبت کام ہیں، منفی کام کے پیچھے کیوں پڑے ہوں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے بعد وزن میں اضافہ ایک فطری عمل ہے اور اداکارہ جب فلموں میں واپسی کریں گی تو دوبارہ خود کو فٹ کرلیں گی۔

اس سے قبل سلمان خان نے بھی اپنے رئیلیٹی شو ’بگ باس 20‘ کی حالیہ قسط میں سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے جسم، حلیے اور ذاتی معاملات کو مذاق کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

سلمان خان نے سوال اٹھایا تھا کہ جو لوگ خود اپنی ظاہری شکل و صورت کے حوالے سے عدم اطمینان کا شکار رہتے ہیں وہ دوسروں کے وزن اور حلیے پر تنقید کرنے کو حق کیسے سمجھتے ہیں۔

پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بھی کترینہ کیف کے حق میں اپنے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top