• Home
  • Blog
  • ویڈیو بنانے کے شوق میں نوجوان نے 30 فٹ بلندی سے ڈیم میں چھلانگ لگا دی
Image

ویڈیو بنانے کے شوق میں نوجوان نے 30 فٹ بلندی سے ڈیم میں چھلانگ لگا دی

بھارت میں ایک نوجوان کو ویڈیو بنانے کیلئے اونچائی سے ڈیم میں چھلانگ لگانا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اسٹنٹ دکھانے کی کوشش کررہا تھا۔

نوجوان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کیلئے اسٹنٹ کرتے ہوئے ویڈیو بنانا چاہتا تھا جس کیلئے اس نے جھانسی کے پاہوج ڈیم سے چھلانگ لگانے کا منصوبہ بنایا۔
نوجوان نے ڈیم میں پانی کی سطح کا غلط اندازہ لگایا اور 30 فٹ کی اونچائی سے ڈیم میں چھلانگ لگا دی جس سے وہ ڈیم میں موجود پتھروں پر جاگرا۔

 نوجوان کے ڈیم میں چھلانگ لگانے کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، درد کی وجہ سے چیخ و پکار پر قریبی لوگوں نے فوری مدد کرتے ہوئے پولیس کو طلاع دی اور پھر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی ٹانگوں کا آپریشن کیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top