• Home
  • Blog
  • ٹرمپ کی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا عہدہ سنبھالنے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں برطرف
Image

ٹرمپ کی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا عہدہ سنبھالنے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں برطرف

ٹرمپ کی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا عہدہ سنبھالنے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں برطرف

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیٹی زکریا کو عہدہ سنبھالنے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے دو عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ کیٹی زکریا اب پریس سیکرٹری کی ذمہ داریاں انجام نہیں دے رہی ہیں۔

کیٹی زکریا نے پیر کو عہدے کا چارج سنبھالا تھا، جبکہ منگل کو وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی نیوز بریفنگ دی۔ تاہم ابتدا ہی سے انہیں اپنی قانونی قابلیت، پریس بریفنگز اور میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں کارکردگی کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تنازع اس وقت شروع ہوا جب پہلی پریس بریفنگ کے دوران وہ متعدد بار گفتگو میں اٹکیں اور صحافیوں کے سوالات کے تسلی بخش جوابات نہ دے سکیں۔ اسی دوران ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے امریکا کی کس ریاست میں وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے بار کا امتحان پاس کیا ہے، جس پر ان کا جواب بھی تنقید کا باعث بنا۔

امریکی میڈیا کی تحقیقات کے مطابق کیٹی زکریا نے 2011 میں پیپرڈائن یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی، تاہم امریکا کی 50 ریاستوں یا ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں کسی بھی بار ایسوسی ایشن کے ریکارڈ میں ان کا نام بطور وکیل درج نہیں تھا۔

تنقید میں اضافے کے بعد کیٹی زکریا نے اعتراف کیا کہ وہ پہلی کوشش میں بار کا امتحان پاس نہیں کرسکی تھیں اور انہوں نے دوبارہ امتحان بھی نہیں دیا۔

مزید برآں، اپنی پہلی پریس بریفنگ کے دوران وہ اپنے شوہر کا ذکر کرتے ہوئے غلطی سے انہیں ’’میرے صدر‘‘ کہہ گئیں، جس پر انہیں مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تنازع کے بعد صدر ٹرمپ نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے زکریا کو عہدے پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا تھا، کیونکہ ابتدائی دنوں میں ہی انہیں میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور کیٹی زکریا کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں۔

سندھ حکومت کا 5 پی ایس پی افسران کو بلوچستان نہ بھیجنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے 5 پی ایس پی افسران کو بلوچستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع…

ByByMomina Fatima Nov 24, 2026

ایران کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام سے آنے والے خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، ڈپٹی کمانڈر انچیف پاسدارانِ انقلاب

ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا ہے کہ ایرانی…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

پشاور میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

پشاور میں سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے…

ByByMomina Fatima Nov 24, 2026

یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلا باز ذیشان علی

پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے کہا ہےکہ  یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ مشن بھی ہوں…

ByByMomina Fatima Nov 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top