• Home
  • Blog
  • پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس کا فیصلہ
Image

پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس کا فیصلہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان انڈر 19 ٹیم کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ انڈر 19 ٹیم کو سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ملاقات میں محسن نقوی نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی انگلینڈ میں شاندار کارکردگی پر نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔

ہیڈ کوچ شاہد انور کے مطابق انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو مدعو کیا، ان سے انفرادی ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس نوجوان کرکٹرز کو بہتر کارکردگی کی ترغیب دیں گے اور اچھی کارکردگی کا صلہ ملنے سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا۔

کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ملتان میں گزشتہ 2 برس کے دوران منعقد ہونے والے انڈر 19 ترقیاتی کیمپوں سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا اور ان کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی سے ملاقات اور پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس ملنا کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

عالیان سلمان نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹس سے کھلاڑیوں کا اعتماد اور حوصلہ بڑھے گا اور کرکٹرز اپنی کرکٹ پر مزید توجہ دے سکیں گے۔

جہانگیر بلال کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس کے ذریعے نوجوان کھلاڑی اپنے اہلِ خانہ کی مالی معاونت بھی کر سکیں گے۔

رضوان اللّٰہ نے چیئرمین پی سی بی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انعامات اور سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بڑی حوصلہ افزائی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top